پاکستان کی محنت کش خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کریم کی لمز کےساتھ شراکت داری

Nov 02, 2023

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کے علمبردار کریم نے ایک اہم پیش قدمی کے تحت ”پاکستان میں مائیکرو انٹرپرائزز کیلئے اثاثے پر مبنی فنانس“ شروع کرنے کیلئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں خواتین کو خود مختار تاجر بننے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ان کیلئے ترقی کے راستے ہموار کرنا اور بااختیار بنانا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ابتدائی طور پر 35 خواتین نے خود کو کریم کے پلیٹ فارم پربطور خاتون رکشہ کیپٹن کے رجسٹر کرواتے ہوئے اپنی قسمت کو ہاتھ میں لے کر ایک مزید جامع اور مساوی معاشرے کی جانب قدم اٹھایا ہے۔ یہ صرف شروعات ہیں، جس میں مزید توسیع کی جائے گی۔

مزیدخبریں