کامران ملک کی سربراہی می اجلاس ،پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبلتنظیم کے اغراض و مقاصد کا جائزہ 

Nov 02, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے ترجمان کامران ملک کی سربراہی میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں تنظیم کے اغراض و مقاصد کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اپنے چیئرمین میاں طارق جاوید کے مشن کو جاری رکھنے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ترجمان پی او سی جی کامران ملک نے لاہور کے نئے صدر ”نثاراحمد“کا انتخاب کیا جس پر معززین محفل نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں صدر پی او سی جی لاہور نثاراحمد نے اپنی ٹیم کے مزید ممبران کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مہذب افراد کا کسی بھی تنظیم کا حصہ ہونا۔ اس امر کا غماز ہے کہ اب کامیابی کے حصول میں کوئی رکاوٹ عبور کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ میٹنگ ہذا میں جوائنٹ سیکرٹری پی او سی جی شاہد سہیل رانا کی موجودگی نے محفل کو اوورسیز کمیونٹی کے مسائل جاننے میں اہم کردار ادا کیا۔ میٹنگ کے شرکاءمیں عثمان ، صفدر سرگانہ،لبنیٰ ملک ، مظہر قریشی ، فرحان احمد ،سمیعہ خان ، اویس رشید ، بلال ملک، شاہین کنول، اویس سعید ، لیلیٰ اور امتیاز مرزا بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں