لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔جارحانہ حکمت عملی اپنا کر بڑا سکور کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں شامل بیٹرز نے چھکے لگانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔رواں ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے 7 میچوں میں جنوبی افریقہ نے 82 چھکے لگائے ہیں اور ابھی اس کے میچ باقی ہیں۔اس سے قبل 2019 ءکی فاتح انگلینڈ نے سب سے زیادہ 76 چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ 2015 ءکے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 68 چھکے لگائے تھے۔ 2007 ءمیں آسٹریلیا نے 67 اور 2003 کے ورلڈکپ میں 61 چھکے لگائے تھے۔