لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈی آئی سی سی ٹی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ 2023 تین دسمبر سے قطر میں شروع ہوگیا۔، سی ای او ڈی آئی سی سی ظہیر نے کہاہے کہ پاکستان چار دسمبر کوافغانستان میں اپنی مہم کا آغاز کرےگا ۔ افتتاحی میچ 3 دسمبر کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔انہوں نے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالعزیز سعود آل ثانی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی دلچسپی لی اور اس میگا ایونٹ کے انعقاد کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا ۔ڈیف کرکٹ سپورٹس سنٹر قطر کے چیئرمین احمد محمد کیو ٹی الصبی کی خصوصی کوششوں اور گہری دلچسپی کی وجہ سے قطر میں مقامی کرکٹرز کی شمولیت سے ڈیف کرکٹ ایک مقبول کھیل بنتا جا رہا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز ایشین ٹاو¿ن انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔ ڈی آئی سی سی کے سی ای او نے کہا کہ ڈی آئی سی سی سے وابستہ ٹاپ آٹھ ممالک ایونٹ میں شرکت کریں گے جس میں 19 میچ کھیلے جائیں گے۔ ڈی آئی سی سی کے چیئرمین اسٹیفن پکوسکی نے آئی سی سی کی سرپرستی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ظہیر الدین بابر نے کہا کہ ڈی آئی سی سی کا خیال ہے کہ قطر میں ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ خطے میں بالخصوص خلیجی ریاستوں کے بہرے کرکٹرز کےلئے آگے بڑھے گا۔میچوں کا پروگرام درج ذیل ہے،3 دسمبرجنوبی بمقابلہ انگلینڈ، آسٹریلیا بمقابلہ بھارت‘4 دسمبرپاکستان بمقابلہ افغانستان، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش‘5 دسمبرآسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان،6 دسمبر،جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘7 دسمبرآسٹریلیا بمقابلہ افغانستان، سری لنکا بمقابلہ بھارت‘8 دسمبرافغانستان بمقابلہ سری لنکا، پاکستان بمقابلہ بھارت‘9 دسمبرجنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا‘10 دسمبرسری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش11 دسمبر، سیمی فائنل12 دسمبر، فائنل۔
ڈی آئی سی سی ٹی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ3دسمبر سے قطر میں شروع
Nov 02, 2023