قومی کرکٹ ٹیم بنگلورو پہنچ گئی، بابر اعظم، شاہین آفریدی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ سکواڈ کولکتہ سے بنگلورو پہنچ گیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزبنگلورو میں آرام کیا ۔ کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی آج سے پریکٹس کاآغاز کریںگے ۔ پاکستان ٹیم اگلا میچ پرسوں 4 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔آئی سی سی ون ڈے میں رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ون ڈے میں باﺅلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کےساتھ دوسری ‘ 656 پوائنٹس کے ہمراہ محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔شاہین آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے۔بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کےساتھ پہلی جبکہ بھارتی شبمن گل 816 کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راو¿نڈرز کی پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن