نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر حزب اختلاف کے سینئر سیاستدانوں کے موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگا دیا۔راہول گاندھی نے مودی کو مخاطب کرتے کہا تم ہم سب کو ہیک کرنا چاہتے ہو‘ لیکن ہم سوال بند نہیں کریںگے، خوفزدہ نہیں۔ تمہیں جتنی فون ٹیپنگ کرنی ہے کرو پروا نہیں۔ میرا فون بھی لیتا ہے تو دینے کو تیار ہوں۔ ادھر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے قانون سازوںکے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا حکومت نے اپیل سے معاملے کی انکوائری میں شامل ہونے کا کہا ہے۔
مودی سرکار اپوزیشن رہنماﺅں کے فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہی: راہول گاندھی
Nov 02, 2023