فیصل آباد، گوجرہ، قصور،فےروزوالا: اوباشوں کی 5 لڑکیوں، 3 بچوں سے زیادتی

Nov 02, 2023

فیصل آباد گوجرہ قصور فےروزوالا(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) اوباش افراد نے چار لڑکیوں اور تین بچوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی کے جنرل ہسپتال میں تنویر وغیرہ تین ملزمان نے عائشہ بی بی اور محلہ اشرف آباد میں ملزم امجد حسین نے گھر میں گھس کر شازیہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بلال ٹاﺅن میں ملزم احمد نے شاہد کے سات سالہ بیٹے علی شیر، تھانہ ڈجکوٹ میں مبشر رزاق وغیرہ نے ثناءاللہ کے بیٹے اور تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ ضیاءمارکیٹ میں ملزم عبداللہ نے شکیل کے چودہ سالہ بیٹے شرجیل کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گوجرہ میں اوباش نوجوان نے ساتھ کی مدد سے اٹھارہ سالہ دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نسیم اختر کی 18 سالہ بیٹی (م) کے گھر میں موجود تھی کہ گا¶ں کا اوباش نوجوان عظیم ساتھی کی مدد سے گھر میں گھس گیا اور (م) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور کے نواح چونیاں میں روسہ ٹبہ کے رہائشی اشرف مسیح نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ میری 12سالہ بیٹی (ج) بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم عادل مسیح موقع پا کر دیوار پھلانگ کر 30بور پسٹل کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو اسلحہ کے زور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، میری بیٹی کے شور پر اہل علاقہ اکٹھا ہو گئے تو ملزم جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی چونیا ں نے زناءبالجبر کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔درےں اثنا فےروز والا سے نامہ نگار کے مطابق شاہدرہ کی خاتون (ت)خرےداری کے لئے شرقپور گئی ملزم فےصل دو ساتھےوں کی مدد سے ورغلا کر اسے مکان پر لے گےا اور زےادتی کر ڈالی،ملزم موقع سے فرار پولےس نے مقدمہ درج کرلےا۔

مزیدخبریں