لاہور، کیشیئر سے ایک کروڑ 18 لوٹ لئے،فےروزوالا، بیرون ملک پلٹ نوجوان قتل

Nov 02, 2023

لاہور فیروز والہ (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بادامی باغ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے نجی کمپنی کے کیشئیر راحیل سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ 18لاکھ روپے لوٹ لئے اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ باٹا پور میں ڈاکوو¿ں نے جمیل کی حویلی میں گھس کر سے 20 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر، موٹر سائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مصطفی ٹاو¿ن میں ڈاکو سلیم سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون، یکی گیٹ میں ارشد سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عامر علی سے 4 لاکھ روپے، موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن میں خلیل سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں فاروق سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹاو¿ن میں اظہر سے 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ ڈیفنس، لاری اڈہ اور گجر پورہ سے تین کاریں جبکہ انارکلی، سمن آباد، ہنجروال، لیاقت آباد، قلعہ گجر سنگھ، جنوبی چھاو¿نی، کاہنہ اور گلشن راوی سے آٹھ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں فیروز والہ میں نظام پورہ کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے بیرون ملک پلٹ شہری نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ ونڈالہ دیال شاہ کا رہنے والا نوجوان رضوان جاوید 36 سالہ موٹر سائیکل پر گھر سے باہر جا رہا تھا، نظام پورہ نہر کے قریب پہنچا تو نامعلوم ڈاکوو¿ں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں نوجوان رضوان جاوید موقع پر ہلاک ہو گیا اور ڈاکو فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں