غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ درخواست

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے مہاجرین کی بے دخلی کے احکامات آئینی مینڈیٹ سے تجاوز ہے۔آئین میں دیئے گئے 12 بنیادی حقوق کا اطلاق غیر ملکیوں پر بھی ہوتا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی اپیکس کمیٹی کی تشکیل آئینی و قانونی طور پر درست نہیں۔اقوامِ متحدہ سے منظور شدہ دستاویزات رکھنے والوں کو غیر قانونی مقیم افغان قرار نہیں دیا جا سکتا،اقوامِ متحدہ سے منظورہ شدہ دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن