فیصل آباد: حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث 4 ملزم گرفتار‘ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر فیصل آباد اور ساہیوال کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان راحیل اقبال، عمر طاہر، وقاص احمد اور محمد عباس کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پندرہ سو سعودی ریال، بارہ سو یو اے ای درہم اور سات لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ ان کے موبائل فونز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دستاویزات بھی تحویل میں لے لی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...