لیہ اراضی سکینڈل‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید ضمانت خارج ہونے پر فرار

لاہور (خبر نگار) لیہ اراضی سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہوگئی، احد مجید کی گرفتاری نہ ہو سکی۔ موقع سے فرار ہوگئے۔ اینٹی کرپشن چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید سے لیہ اراضی سکینڈل میں تحقیقات کر رہا ہے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے دونوں جانب سے دلائل سن کر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سابق وزیراعظم کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر لیہ میں مالکان سے زبردستی زمین خریدی، غیر قانونی طور پر اثرورسوخ سے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے زمین کا انتقال اپنے نام کروایا۔ اینٹی کرپشن ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...