سیالکوٹ میں اراضی پر قبضہ کے خلاف درخواست ‘ آئی جی و دیگر ہائیکورٹ طلب

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے بااثر افراد کی جانب سے سیالکوٹ میں اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن و دیگران سے 8 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق مئیر سیالکورٹ توحید اختر وغیرہ نے ہماری جگہ پر غیر قانونی قبضہ کیا، والد کیخلاف اثرورسو خ استعمال کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے گئے، ایک ایف آئی آر کے بعد دوسری ایف آئی آر میں گرفتار کر لیتے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت میرے والد کے خلاف نامعلوم مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...