کچھ حرف آخر نہیں، ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے‘فردوس عاشق

Nov 02, 2023

لاہور ( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست کو شروع کیا جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، بدتہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے۔

مزیدخبریں