لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کا حکم ۔ علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ پر درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست غیر مو¿ثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آپ کو کیسز کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ درخواست ضمانت کے مطابق نہیں۔دریں اثنائانسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے جناح ہاﺅس حملہ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میںپی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ، روبینہ رضوان سمیت 113 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلاءسے حتمی دلائل 8 نومبر کو طلب کر لئے۔