ڈیزل 6 روپے 44 پیسے‘ پٹرول پر 3 روپے لٹر کا ریلیف نہیں دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈیزل پر 6 روپے 44 پیسے لٹر جبکہ پٹرول پر عوام کو 3 روپے لٹر سے زائد کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت نے عوام کیلئے قیمتوں میں کمی کی بجائے لیوی، ڈیلرز اور کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا۔ گزشتہ 15 روز کے دوران ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5روپے 56پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی۔ ڈیزل پر آئل کمپنیوں اور ڈیلر مارجن میں بھی 88پیسے اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 3روپے 17پیسے کمی ہوئی۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، مارجن 7.87 روپے مقرر کردی گئی۔ پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھا کر8.64 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ نئی شرح 8.12 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھا کر 8.64 روپے کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...