اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی سے روانڈا کی سینٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانسوئس ایگزیویئر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان اور روانڈا کا سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کےا گےا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے۔