امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے۔وہ پانچ نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔امکان ہے کہ ان کے اس دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی۔وزیر خارجہ بلینکن اس سے قبل بھی اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کا طویل دورہ کر چکے ہیں۔ اب بھی وہ مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں کا دورہ کریں گے۔ ان میں اردن بھی شامل ہے۔واضح رہے ترکیہ اور اردن میں غزہ پر اندھی اسرائیلی بمباری کے خلاف کافی ردعمل پایا جاتا ہے۔ ان دونوں ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی عملے کے حوالے سے سخت اقدامات کا بھی عندیہ دے رکھا ہے۔انٹونی بلینکن کی خطے میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پھیلنے کے امکانات و مضمرات کا موضوع بھی ایم ہوگا۔ کیونکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انٹونی بلینکن ترکیہ اور اردن کا دورہ کریں گے
Nov 02, 2023 | 10:24