ایوان بالا کا اجلاس نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل جیلانی کی شرکت غزہ میں اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی اور فلسطینیوں کی حمایت کے حوالے سے پالیسی بیان دیا جس میں فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان کے سامنے اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کی قرارداد پیش کی جیسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا سینیٹر عرفان صدیقی نے قرارداد میں تبدیلی کی تجاویز پیش کی ایوان نے نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کیجانب سے فلسطین پر پاکستان کے موقف کا خیر مقدم کیا اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا اراکین نے اسرائیلی بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کو شرمناک قراردیا ایوان بالا کے اجلاس کے آخری روز بھی سینیٹرز نے فلسطینیوں کی حمایت میں جذباتی تقاریر کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کیجکاف شدید تنقید کی او آئی سی سمیت تمام اسلامی ممالک کی خاموشی پر بھی تنقید کی گئی اور تمام اسلامی ممالک کو اس پر واضح اور موثر موقف اپنایا کی ضرورت پر بھی زور دیا چیئرمین سینیٹ نے قرارداد کی منظورشد ہ کاپی دنیا بھر کے پارلیمنٹ سمیت اقوام متحدہ بھجوانے کی ہدایت بھی کی بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
پارلیمنٹ کی ڈائری
سینیٹ اجلاس ،نگران وفاقی وزیر خارجہ کافلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ
Nov 02, 2023