اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس آج ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی مالی سال2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں نیٹ سلیز مبلغ120.140 ارب روپے رہی۔جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 106.012ارب روپے تھی۔ جبکہ بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 49.037ارب روپے رہا۔ کمپنی کے فی شیئر آمدنی11.40 روپے فی شیئر رہی۔
او جی ڈی سی ایل کا پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
Nov 02, 2023