اسلام آباد(وقائع نگار)سیکٹر سی سولہ میں تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔انجم عقیل خان کی کوششوں سے متاثرین کمیٹی اور سی ڈی اے افسران کے درمیان کامیاب مذاکرات تحریری معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر سی سولہ سنگجانی میں آپریشن روک دیا گیا انجم عقیل خان، راجہ جان عباسی کمیٹی سربراہان راجہ فیضان، راجہ شمروز و دیگر کی سرتوڑ کوششوں سے سی ڈی اے افسران ڈی سی لینڈ، ڈی جی انفورسمنٹ کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور پہلی مرتبہ تحریری معاہدہ طے پا گیا جس میں متاثرین کے جائز مطالبات مان لئے گئے۔