چینی کمپنی نے دریائے جہلم میں5ہزار مچھلیاں چھوڑ دیں

Nov 02, 2023

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ ) کروٹ پاور کمپنی لمیٹڈ(کے پی سی ایل ) نے خطرے سے دوچار انواع کی حفاظت کے لئے دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کے 5ہزار بچے چھوڑ دیئے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اقدام کے پی سی ایل کے بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کو بحال کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 لاکھ ماشیر مچھلی کے بچے چھوڑے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں