ترلائی میںبیت المال کے شیلٹر ہوم کا افتتاح

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان بیت المال کے زیر انتظام سیکرٹری وزارت تخفیف غربت و سوشل سیفٹی ڈویڑن یوسف خان اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے ترلائی میں موجود پاکستان بیت المال کے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر دونوں شخصیات نے وہاں پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انھوں نے شیلٹر ہوم میں صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔سیکرٹری وزارت تخفیف غربت و سوشل سیفٹی یوسف خان نے شیلٹر ہوم کے عملے کو مزدور و ضرورت مند طبقے کو وہاں قیام و طعام کیلئے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تعینات عملے سے استفسار کیا اور مستحقین کو شیلٹر ہوم کے ایس او پیز کے مطابق معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات دیں سیکرٹری یوسف خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے موقع پر موجود مستحقین سے بات چیت بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن