راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویڑنل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہائی وے کی 11 سکیموں ، پبلک ہیلتھ کی 6 اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 3سکیموں میں آنے والے تحفظات کو دور کرتے ہو ئے ان کا ریوائز اپروول دیا اور کہا کہ فنڈنگ یا کسی اور وجہ سے سکیمز پر کام کو کسی صورت روکنا نہیں چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کو ان سکیمز کے اپڈیٹڈ سٹیس کا علم ہونا چاہیے اور اس فورم پر لانے سے پہلے ڈپٹی کمشنرز بذات خود اس سکیمز کا دورہ کر کے زمینی حقائق سے مکمل واقف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں بنائی جانے والی سڑکوں کے لئے ر یجڈ پیومنٹ کو ملحوظ رکھا جائے جو کہ سڑکوں کے دیرپا رہنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اکثر وہاں کی سڑکیں مرمت فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس مو قع پر پبلک ہیلتھ کی جا نب سے 01 واٹر سپلائی اور 05 ڈرینج کی سکیم کی پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ٹھٹہ خلیل تحصیل ٹیکسلا میں ڈرینج/سیورج سکیم، وارڈ نمبر 5,7 واہ کینٹ میں ڈرینج/سیورج سکیم، لالہ زار فیز ون، ٹو واہ کینٹ میں سیورج و ڈرینج، بدھو و گڑوال تحصیل ٹیکسلا میں سیورجو ڈرینج سکیم جبکہ یونین کونسلز 42,43,44,45,75,77,78 میں ڈرینج اور پی سی سی سٹر یٹس کی تعمیر کی سکیمز شامل ہیں۔ اسی طرح وارڈ نمبر 1-6 چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ واٹر سپلائی لائنز بچھانے کی سکیم کی ریوزن بھی منظور کی گئی ڈو یڑ نل ڈو یلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اس اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ سدھن، ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ، ایس ای ہائی وے ون سید ار شد رضا، سید حسنین ایس ای پبلک ہیلتھ، ایس ای ہائی وے ٹو اکرم راو¿، شیر احمد ستی ڈائریکٹر کالجز، محمد خالد حفیظ ایس ای بلڈ نگ ون و دیگر متعلقہ سر کاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس مو قع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 156.352 ملین لاگت کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز جھٹہ ہٹیال راولپنڈی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز تلہ گنگ میں BS بلاک کی تعمیر اور چوہدری الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں 03 کلاس رومز، 01 ایگزام ہال، ایڈمن بلاک اور باونڈری وال کی تعمیر کو پیش و منظور کیا گیا۔ ہائی وے سرکل ون کی جانب سے ضلع چکوال میں نیلا روڈ تا ڈھاکو ولیج 03 کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت و بہتری، نتوالہ تا چکی رنگپور گاو¿ں کلر کہار میں 04 کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت و تعمیر کی سکیمز پیش کی گئی۔ اسی طرح ہائی وے ڈویڑن مری نے موضع چھجنا روڈ تحصیل کوٹلی ستیاں میں 3.55کلومیٹر لمبی سڑک، چھجنا تا بیگل براستہ چھپریاں کوٹلی ستیاں میں 5.50 کلومیٹر لمبی سڑک، مٹور روڈ تا سہی راجگان تحصیل کہوٹہ میں 07 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت، نالہ ڈھیری چوک تا الف شاہ قبرستان چکلالہ کنٹونمنٹ راولپنڈی میں 3.25 کلومیٹر لمبی روڈ، پیر خالی روڈ چوہاہ خالصہ کلر سیداں میں 05 کلومیٹر لمبی روڈ کی مرمت و تعمیر، جی ایچ کیو گیٹ نذر چوک 03 کلومیٹر روڈ کی مرمت، دانی ڈھیرا تا پاڈھری تحصیل سوہاوا جہلم میں 9.50 کلومیٹر لمبی روڈ کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی گئی۔ ضلع اٹک میں لاب میل سٹاپ تا سلطان پور تحصیل حسن ابدال میں 4.4 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت اور حصار تا کٹاریاں تحصیل حسن ابدال میں 12 کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت و تعمیر کی ریوائز اپروول دی گئی۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مین شا ہراہوں کے ساتھ ساتھ ان لنک روڈ ز کی مرمت و تعمیر نہایت اہم ہے جو نہ صرف پید ل چلنے والوں کی سہو لت اور انہیں حا د ثات سے بچا نے بلکہ ٹر یفک کے بہا و¿ کو برقرار ر کھنے میں بھی مددگا ر ثا بت ہوں گے.