پتوکی : کھا د کی مصنوعی قلت‘ بلیک میں مہنگے داموں فروخت جاری

پتوکی (نامہ نگار)تحصیل میں یوریا کھاد کا حصول کسانوں کے لیے خواب بن گیا مافیا نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر دی۔ کھاد مافیا دھڑلے سے یوریا کھاد بلیک میں فروخت کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھاد ڈیلرز نے یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرنا شروع کردی اگر کوئی کسان سرکاری نرخ پر کھاد کا مطالبہ کرے تو اسے کہا جاتا ہے کہ کھاد دستیاب نہیں ہے کسانوں نے انتظامیہ کی اس چشم پوشی اورکھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر شدید احتجاج کیا ڈپٹی کمشنر قصور اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور یوریاکھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن