ذخیرہ اندوزوں ‘گراں فروشوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کی ضرورت ہے:رضا فاروق واہلہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چوہدری رضا فاروق واہلہ نے کہا کہ حکومت کے دعوﺅں کے باوجود ڈالر کی قدر اور پٹرولیم کی قیمتوں میں ہونےوالی کمی کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل نہیں ہو سکا، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاﺅن شروع کرنے کی ضرورت ہے، ڈالر اور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر کے نیا نرخنامہ جاری کیا گیا ہے لیکن تاجروں کی اکثریت اسے کسی خاطر میں لانے کیلئے تیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن