فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرئیلی ظلم و بربریت اور سفاکیت کی انتہا ہو چکی ہے، پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کے حکمران مسئلہ فلسطین پرمحض مذمتی بیان دینے کی بجائے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کریں، مسجد اقصی کی حرمت کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
مسجد اقصیٰ کی حرمت کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے: مقبول حسین
Nov 02, 2023