اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد فلسطینیوں کا حق ہے: مفتی ابوالحسن

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) کے ضلعی صدر علامہ مفتی ابوالحسن محمد اشرف قادری نے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف جدو جہد فلسطینیوں کا حق ہے اور اس کیلئے وہ ہر طریقہ اختیار کر سکتے ہیں گزشتہ چند ایام کے دوران نہتے فلسطینیوں نے جس بہادری اور جرات کے ساتھ جدید ترین جنگی ساز و سامان سے لیس اسرائیلی فوج کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین اور بے مثال ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں نہتے فلسطینیوں کی مدد کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن