قصور (نمائندہ نوائے وقت) ریونیو عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیل لیول پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے متعلقہ افسروں کو انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں اراضی انتقالات، فردات، ڈومیسائل کا اجراءاور دیگر ریونیو مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں تحصیل چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا۔