کامونکی(نمائندہ خصوصی)پرانی رنجش پر پانچ افراد نے خنجر کے وارکرکے طالبعلم کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ کرمانوالہ کا فیضان کالج سے چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ پرانی رنجش کی بناءپر میونسپل کارپوریشن آفس کے نزدیک محلہ سلامت پورہ کے بلال نعیم اور ا±سکے چار نامعلوم ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے خنجر کے وار کرکے فیضان کو شدید زخمی کردیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔