گوجرانوالہ:حکومت پنجاب کی مہم ”اب گاﺅں چمکیں گے “بھرپور طریقے سے جاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب کی مہم ”اب گاﺅں چمکیں گے “بھرپور طریقے سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی نگرانی میں صفائی آپریشن جاری ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید نجم ذوالقرنین شاہ نے بتایا کہ 15اگست سے 31اکتوبرتک مجموعی طور پر 39331صفائی سرگرمیاں کی گئیں، 4884کوڑا پوائنٹس سے کوڑا اٹھایا گیا، 7832مقامات کی مینوئل سویپنگ، 2853ڈور ٹو ڈور کولیکشن، 22504مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور چھوٹی بڑی سیوریج نالیوںکو کلیئر کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن