حافظ آباد :اکتوبر میں 135اشتہاری گرفتار،3کروڑ برآمد ہوئے:ڈی پی او

 حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت )حافظ آباد پولےس نے گزشتہ اےک ماہ کے دوران ضلع بھر مےں جرائم پےشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 135اشتہاری ملزمان کو گرفتارکےا جبکہ مختصر عرصہ مےں کئی خطرناک ڈکےت گےنگز اور راہزنوںکی گرفتاری عمل مےں لاکر ان سے 3کروڑ روپے سے زائد کی رےکوری کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر فےصل گلزار نے کہا کہ ضلع بھر مےں منشےات فروشی کے خاتمہ کے لئے بھی پولےس دن رات سرگرم عمل ہے اور اس سلسلہ مےں اکتوبر کے دوران متعدد منشےات فروشوںکو گرفتارکرکے بھاری مقدار مےں منشےات برآمد کی گئی۔مزےد برآں پولےس نے گزرے ماہ اکتوبر کے دوران پانچ اندھے قتلوںکا سراغ لگا کر انکا معمہ حل کےا۔ڈی پی او فےصل گلزار کا کہنا تھا کہ ضلع بھر مےں جرائم پےشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہاہے جبکہ تھانوں مےں مےرٹ پر اےس اےچ اوز کی تعےناتی عمل مےں لائی جارہی ہے۔انہوںنے اےس اےچ اوز پر بھی زوردےا کہ وہ کسی قسم کا پرےشر قبول نہ کرےں اور اپنے فرائض خالصتاً دےانتداری سے سرانجام دےں۔

ای پیپر دی نیشن