دنیا میں ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں :خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ماں خدا کی محبت کا دنیا میں ایک روپ ہے۔ ماں سے زیادہ اولاد سے محبت کرنے والا کوئی اور نہیں۔ ماں کی قدموں میں جنت رکھی گئی ہے ماں اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے اور بچے اس کی سب سے بڑی دولت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی چچی اور کاشف صابر خان،عاطف صابر خان،آصف صابر خان،قاسم صابر خان کی والدہ سابق ایم پی اے عذرا صابر خان کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن( ر )صفدر،میاں جاوید لطیف،چوہدری محمود بشیر ورک، لیگی رہنماو¿ں سلمان خالد پومی بٹ، عمران خالد بٹ، توفیق احمد بٹ، چیئرمین بی او ڈی گیپکو محمد شعیب بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ،حاجی نواز چوہان،پیر غلام فرید،چوہدری اشرف ورائچ،چوہدری یوسف سندھو،خواجہ اکرام لون،اخلاق احمد بٹ سمیت سیاسی سماجی،کاروباری رہنماو¿ں، علماءکرام اورمسلم لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن