اسلام آباد: وزیر مملکت سیاحت وصی شاہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی امور نوجوانان بھی مقرر ہو گئے۔وصی شاہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے امور پر بھی مامور ہیں. موثر کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے نگران وزیراعظم نے وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا فریضہ سونپا۔وزیر مملکت وصی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے. نوجوان ہمار اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی بہتری کے لئے نگران وزیر اعظم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔