اسموگ سے بیماریاں، لاہور میں 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ بڑھنے کے ساتھ ہی شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


محکمۂ صحت کے مطابق اسموگ سے شہری دمہ، ٹی بی، سانس کا انفکیشن، الرجی اور دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں کے  77 ہزار 339 جبکہ لاہور میں 4 ہزار 398 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں کے 19 لاکھ 33 ہزار 112 کیسز جبکہ صرف لاہور میں 99 ہزار 381 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن