ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام غازی علم دین شہید کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے معمر قذافی کھرل نے کی جبکہ سیمینار میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے شجرعباس کھرل، عارف رشید خاں،جی کیو علوی ،وکلاء اورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے علامہ محمد اسد مدنی ، علامہ نوید اقبال ، علامہ، پیر محمد شفیق محمدی سیفی ، رائے معمر قذافی، رائے قاسم مشتاق ،رائے شجر عباس سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ نبی رحمتؐ سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ کوئی بھی مسلمان ختم نبوتؐ پر حملہ برداشت نہیں کر سکتا ہے غازی علم دین شہید وہ سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ایک گستاخ رسول کو جہنم واصل کر کے ہمارے لئے مشعل راہ بن گیا۔اس موقع ملکی تعمیروترقی اور غازی علم دین شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔