غریب طلبہ کی مالی معاونت کر کے روحانی خوشی ملتی ہے :عطاء الٰہی باقر

بھوئے آصل (نامہ نگار) غریب اور ضرورت مند طلبہ کی مالی معاونت کر کے روحانی خوشی کا احساس ہوتا ہے، طالب علم قوم کا مسقبل ہوتے ہیں اگر آج کسی ضرورت مند طالب علم کی ضرورت کوپورا کیا جائے تو ان کے لاشعور میں خدمت کا جذبہ نشوونما پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 عطاء الٰہی باقر، جنرل سیکرٹری انجمن انصاریاں کوٹ رادھاکشن حاجی محمد انصاری نے تقریب کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 (امباں والا )کے طلبا کو انجمن انصاریاں تحصیل کوٹ رادھاکشن کی طرف سے یونیفارم گفٹ کی گئیں۔تقریب میں میاں اظہر صدیق ‘ حاجی محمد انصاری، میاں منیر احمد، مولوی اکرم انصاری،عبدالغفور انصاری و دیگر  نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن