طالبہ کو تنگ کرنیوالے  اوباش کے خلاف مقدمہ 

Nov 02, 2024

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نواحی گائوں اکبر پورہ کی رہائشی طالبہ کو ہراساں کرنے پر اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اکبر پورہ کی رہائشی بیوہ ریحانہ کی بیٹی نرسنگ کورس کیلئے روزانہ لاہور جاتی ہے کہ ایف جی کالونی کا رہائشی دانش رفیق طالبہ کو آتے جاتے تنگ کرتا کئی بار اوباش لڑکے کوسمجھایا مگر وہ باز نہیں آیا ۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں