مسلم بھائیوں پر ظلم وستم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے: ملک اکمل 

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) کشمیری عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ زندگی آزاد حیثیت سے گزر سکیں عرصہ دراز سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے مگر اقوام متحدہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک محمد اکمل نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور مسلم بھائیوں پر ظلم وستم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ مسلم امہ عملی طور پر بھارتی جارحیت کا جواب دیں۔

ای پیپر دی نیشن