نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ منشیات کے دو ملزمان کو بری کر دیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں وقار منصور بریار کی عدالت نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان غلام مصطفیٰ اور آصف ساکنان ڈیرہ شاہ جمال کو بری کر دیا ہے ملزم غلام مصطفی پر 1250گرام چرس اور ملزم آصف پر 1240گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا جو دوران ٹرائل عدالت میں ثابت نہ ہوسکا۔