گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مارچ سے شروع ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 کے داخلہ فارم اورفیسیں جمع کروانے کا آغاز آج سے ہوگا،امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 27 نومبر تک اپنی فیسیں اور داخلہ فارم جمع کرواسکیں گے۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم اور فیسیں جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار 2 نومبر سے 27 نومبر تک سنگل فیس کے ساتھ اپنے داخلے فارم جمع کرواسکیں گے۔28 نومبر سے 11 دسمبر تک ڈبل فیس اور 12 دسمبر سے 24 دسمبر تک تین گنا فیس کے ساتھ اپنے فارم جمع کرواسکیں گے۔میٹرک کے امتحان کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا۔بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نہم کا ریگولر امیدوار 700 دہم کی 700 اور دونوں کلاسز کی داخلہ فیس 1400 روپے ہوگی۔ آرٹس گروپ کے ریکولر امیدوار کی نہم کی 650 اور دہم کی 650 اور دونوں کی کلاسز کی 1300 روپے ہوگی۔اسی طرح آرٹس گروپ ریگولر معہ پریکٹیکل مضامین نہم کی 700، دہم کی 700 اور دونوں کلاسز کی 1400 روپے مقرر کی گئی ہے۔