کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی رہنما ذیشان مغل نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے مسلم امہ کی عزت و وقار اور خودداری بحال ہوگی اور فلسطین لبنان اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی چھائی طویل سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا غزہ میں شہداء کے ورثاء کی پکار پر مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد کیلئے آگے بڑھے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق فلسطین اور جموں کشمیر جیسے عالمی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔