موڑکھنڈا (نامہ نگار)تین ڈاکوؤں نے وکیل اور اس کے ساتھیوں سے لاکھوں روپے دیگر سامان لوٹ لیا۔ نواحی گاؤں منگو تارو کے رہائشی رانا رفیع ایڈووکیٹ ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں واپس آ رہے تھے کہ کھاڑے کلاں بائی پاس کے قریب کوٹلی لال کی جانب مسلح افراد نے گاڑی روک کر رانا رفیع سے چار لاکھ روپے، رانا فیض الحسن سے 2 ہزار روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ایس ایچ او مانگٹانوالہ نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا جائزہ لیا اورمقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔