ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں گلے کی غدود کا پہلا کامیاب آپریشن

قصور(نمائندہ نوائے وقت)بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں گلے کی غدود کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ بلھے شاہ ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر سجیل احمد چوہدری اور ٹیم نے خاتون مریضہ کے گلے کے غدود کا کامیاب آپریشن کیا۔ خاتون کو گلے کے غدود بڑھے ہونے کی وجہ سے خوراک کھانے میں مشکلات اور دیگر مسائل کا سامنا تھا۔ کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نارمل زندگی گزار سکے گی۔ایم ایس بلھے شاہ ہسپتال نے کامیاب آپریشن پر تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مریضوں کو بہترین علاج کے مشن کو لیکر سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کی ہدایات کے مطابق بلھے شاہ ہسپتال کے ڈاکٹرز پیچیدہ سرجریز سرکاری سطح پر مفت کررہے ہیں۔ تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات قریبی ہسپتال میں میسر آ سکیں ۔ قصور کی عوام کو محفوظ اور معیاری علاج کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن