حکومت معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے: رانا اسحاق خاں  

چونیاں(نامہ نگار خصوصی) حکومت معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ شہباز شریف کی محنت دنیا کو نظر آگئی ہے اور اسی وجہ سے غیر ملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں عوام کو مہنگائی سے جلد نجات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا اسحاق خاں سابق ایم این اے نے ڈیرہ حاجی لکھے خاں الہ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 کروڑ روپے گرانٹ دی جارہی ہے تاکہ شہر کے مسائل حل ہوسکیں حلقہ بھرمیں سابقہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے ۔ مریم نواز کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں بڑے پروجیکٹ لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رانا اسلم خاں ، چوہدری فیاض شاہد، رانا صفدر حسین، عبدالحمید اختر، چوہدری سجاد حسین چدھڑ، عبداللہ شمشیر ، محمد آصف رفیق خاں، شفیق منظور، عبد الغفار خاں اور ایم رمضان خاں ساجد دھینگل سابق کونسلر میونسپل کمیٹی الہ آباد و دیگر بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن