کامونکی:تین روز قبل دو بچوں سمیت خاتون کی موت کا معاملہ ،مبینہ زہرخورانی کا شبہ   

کامونکی(نمائندہ خصوصی )دوبچوں سمیت پراسرار حالات میں جاں بحق ہونیوالی پچیس سالہ خاتون کو سپرد خاک کردیاگیا، بتایا گیا ہے کہ دوروز قبل نواحی گاؤں سموں بالا کے ایک ڈیرہ پر ملازم محنت کش خاتون 25 سالہ حناء  بی بی کا تین ماہ کا شیرخوار بچہ دم توڑ گیا تو وہ بھی صحن میں گرکر صدمے کی تاب نہ لاتے طبی امداد سے قبل موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اسی دوران متوفیہ کی دوسالہ بیٹی میرب کو بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بھی کئی گھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی،واہنڈو پولیس کے مطابق دفعہ174کے تحت کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔یاد رہے کہ ڈاکٹروں نے تینوں کی اچانک اموات مبینہ طور پر زہر خوانی سے ہونے کا شْبہ ظاہر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن