حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کو 7ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود گوجرانوالہ بورڈ کی جانب سے معاوضہ نہ مل سکا ۔جس کی وجہ سے مذکورہ اساتذہ پریشان ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ اساتذہ نے یہاں اساتذہ راہنما محمد صدیق کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کو ہوئے سات ماہ سے زائد ہوچکے ہیں لیکن بورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ میں چیئرمین نہ ہونے کے باعث چیئرمین کا چارج کمشنر گوجرانوالہ کے پاس ہے جو اپنی مصرروفیات کی وجہ سے امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے چیکوںپر دستخظ نہیں کررہے ہیں۔ مذکورہ اساتذہ نے سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ میٹرک اور انٹر کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے چیکوںپر فوری دستخظ کرواکے انکے معاوضہ کے چیکوںکو جاری کروایا جائے۔
حافظ آباد:امتحانات ڈیوٹی ، اساتذہ کو 7ماہ گزرنے کے باوجود معاوضہ نہ مل سکا
Nov 02, 2024