گکھڑمنڈی: کھیلتا پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر کا گکھڑسپورٹس کمپلیکس میں افتتاح 

گکھڑمنڈی ، گوجرانوالہ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ میں بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد، کمشنر نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گکھڑ اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر ممبران اسمبلی وقار چیمہ، بلال فاروق تارڑ، شازیہ فرید اور محکمہ سپورٹس افسران کے سابق اولمپیئن و گولڈ میڈیلسٹ خالد حمید، ڈی ایس او فیصل امیر، ڈی او سپورٹس رانا سجاد، تحصیل سپورٹس افسران حیدرعلی، رانا فرمان، اعظم پال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب پروگرام ایک شاندار اقدام ہے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔پنجاب حکومت ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے اوریہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن