ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دورہ سانگلہ ہل‘ سکولوں میں تعلیمی معیار کا جائزہ لیا 

Nov 02, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، سکولوں میں تعلیمی معیار اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل بھر میں مصروف ترین دن گزارا، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ایکسین بلڈنگ عامر محمود، ڈپٹی ڈی ای او رائے اقبال حسین، ڈپٹی ڈی ای او شاہدہ پروین سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ ٹیکنکل گرلز ہائی سکول سمیت سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، سٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل بھر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کو بھی چیک کیا،ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لینے کیلئے سٹی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت پنجاب صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں