کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا:ذیشان پرویز  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک حریت کو بھارت دہشت گردی کا نام دیکر اقوام عالم میں اپنا مذاق خود اڑا رہا ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے کشمیری عوام مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں جو کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی و سماجی تنظیمیں مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف رکھتی ہیں اورمقبوضہ کشمیر کی تحریک حریت کی حامی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن