شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری محمود مسعود گردور نے کہا ہے کہ پوری قوم مسائل کا شکار ہے مگر حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف بات کرنیوالوں سے روا رکھا گیا سلوک جمہوریت کی نفی ہے نظام کو سول آمریت کی شکل دیدی گئی ہے عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کو جمہوری جدوجہد سے روکا جارہا ہے انتقامی کارروائیوں کے ذریعے حکمران ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں صعوبتوں کا شکارکر کے ان کا عزم متزلزل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوں گی وہ قوم کے حقیقی مسیحا اور خیر خواہ ہیں جنہیں انتقامی کارروائیوں سے جھکایا نہیں جاسکتا۔
حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں: چوہدری محمود مسعود
Nov 02, 2024